کراچی: ڈیفنس سے گرفتار ٹک ٹاکر منشیات فروش ملزمہ کے چونکا دینے والے انکشافات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتار ہونے والی ٹک ٹاکر ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ کی ابتدائی انٹیروگیشن رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزمہ نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا نام اسپیشل برانچ کی بی کیٹیگری لسٹ میں شامل ہے اور وہ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہے۔

ناگن چورنگی: چار ایکڑ رفاہی زمین قبضہ مافیا سے واگزار، تین گرفتار

پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر ڈیفنس فیز 5 کے خیابان بدر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے آئس برآمد کی۔ درخشاں تھانے کے ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ڈیفنس اور دیگر پوش علاقوں میں پارٹیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں آئس اور کوکین سپلائی کرتی تھی اور اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتی رہی۔

ملزمہ نے بتایا کہ وہ گلشن اقبال کی رہائشی ہے اور انٹر تک تعلیم حاصل کر چکی ہے۔ 2007 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا، والدین کی علیحدگی اور والد کے انتقال کے بعد اپنی ماں کے دوسرے شوہر کے بچوں سے جھگڑوں کے باعث مسلم کمرشل میں فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی۔ وہاں ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ نشہ آور پارٹیوں میں شریک ہونے لگی اور جلد ہی منشیات سپلائی کے دھندے میں ملوث ہوگئی۔

ملزمہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ پہلے چوری کے دو مقدمات میں درخشاں اور ساحل تھانے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے کچھ ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 25/454 منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ڈیفنس سے گرفتار ٹک ٹاکر منشیات فروش ملزمہ کے چونکا دینے والے انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!