ناگن چورنگی: چار ایکڑ رفاہی زمین قبضہ مافیا سے واگزار، تین گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر ناگن چورنگی کے قریب ایس ٹی 19 کی حدود میں چار ایکڑ رفاہی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی۔ ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور کے ڈی اے کے اشتراک سے دو گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کے دوران غیر قانونی قابضین کو بے دخل کیا گیا۔

پاکستان سنی تحریک کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت، مسلم ممالک سے مشترکہ جواب دینے کا مطالبہ

کارروائی کے دوران قبضہ گروپ کا سرغنہ سرفراز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کے مطابق مذکورہ زمین کے ڈی اے کی ملکیت ہے جس پر جعلی سوسائٹی کے نام پر پلاٹ فروخت کیے جا رہے تھے اور شہریوں سے رقم وصول کی جا رہی تھی۔

طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری و رفاہی اراضی کو ہر صورت قبضہ مافیا سے محفوظ بنایا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.07 PM WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.07 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.08 PM WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.08 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.08 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 22 at 8.08.20 PM

One thought on “ناگن چورنگی: چار ایکڑ رفاہی زمین قبضہ مافیا سے واگزار، تین گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!