آرام باغ پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ زخمی سمیت 2 گرفتار اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر) آرام باغ پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران دو بدو مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق پولیس پارٹی نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی کارروائی منشیات فروش 2 ملزمان گرفتار چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم خلیل خان ولد حبیب اللہ زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم فیضان ولد محمد سلیم کو بغیر کسی نقصان کے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول 30 بور، پانچ گولیاں، دو موبائل فون، پرس اور نقدی برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار خلیل خان رنچھوڑ لائن میں 2019 میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر چکا ہے۔ مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ دونوں ملزمان نے 8 اپریل 2025 کو آرام باغ کے علاقے میں دو ہیئرڈریسر کی دکانوں پر وارداتیں کیں، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔

برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KMC-9146 تھانہ کلفٹن میں مقدمہ الزام نمبر 349/2025 دفعہ 381-A میں سرقہ شدہ نکلی۔ زخمی ملزم خلیل خان ماضی میں پانچ بار جیل جا چکا ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

آرام باغ تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

70 / 100 SEO Score

One thought on “آرام باغ پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ زخمی سمیت 2 گرفتار اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!