کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 3 اسٹریٹ کرمنلز اور 1 موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ بغدادی، عیدگاہ اور گارڈن کی حدود میں کی گئیں۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس مقابلہ ہلاک 3 ملزمان کی شناخت اور سنگین مجرمانہ ریکارڈ منظر عام پر
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سعید حسین، خالد، ریحان اور علی نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KIB-7968 کا مقدمہ الزام نمبر 347/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عادی اور پیشہ ور مجرم ہیں جو پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔
ملزم خالد غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
ملزم ریحان منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اے وی ایل سی اور انویسٹی گیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

