وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ کو واضح پیغام: کشمیر، پانی، دہشت گردی پر مذاکرات ناگزیر، مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا امن کردار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے معاملات پر مذاکرات ناگزیر ہیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں۔

فیلڈ مارشل کو ٹرمپ کا ظہرانہ پاکستانی بیانیے کی فتح ہے، بلاول بھٹو زرداری کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران اور اسرائیل کے تنازع کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری میں مضمر ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو جرات مندانہ قرار دیا اور پاک بھارت سیز فائر میں امریکی سفارتی کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، توانائی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دہراتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کوششوں کو سراہا اور علاقائی امن کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے قریبی تعلقات کے باعث مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ کو واضح پیغام: کشمیر، پانی، دہشت گردی پر مذاکرات ناگزیر، مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا امن کردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!