ایسٹ زون، تھانہ بہادر آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

ایسٹ زون، تھانہ بہادر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دو کاروں میں سوار مسلح ملزمان نے ایک شہری کو اسلحے کے زور پر واردات کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے، تاہم متاثرہ شہری کی فوری اطلاع پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ایک کار میں سوار ملزم حبیب اللہ ولد بور محمد کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پی ٹی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، تین چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار نمبر BRK-724 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا۔ متاثرہ شہری کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور ماضی میں بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جن میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کا مقدمہ نمبر 169/2021 اور ملیر سٹی تھانے کا مقدمہ نمبر 647/2023 شامل ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون، تھانہ بہادر آباد پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!