کراچی (19 جون 2025): چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے واٹر کارپوریشن کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیمان چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر شرافی گوٹھ میں رینجرز اور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد سلیمان چانڈیو ایک نہایت باصلاحیت، دیانت دار اور خلوصِ نیت سے فرائض انجام دینے والے اعلیٰ پائے کے افسر تھے۔ انہوں نے ادارے کی بہتری کے لیے جو مثبت اور قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں، وہ واٹر کارپوریشن کی تاریخ کا اہم حصہ رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ محمد سلیمان چانڈیو کی خدمات اور ادارے سے گہری وابستگی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین مرحوم کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سی ای او اور سی او او نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
