جہاں آباد میں کیماڑی پولیس اور ٹاسک فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

کراچی: کیماڑی کے علاقے جہاں آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف کیماڑی پولیس اور ٹاسک فورس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کی قیادت ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے کی۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن منشیات کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف کیا جارہا ہے۔ اس کارروائی میں ضلع ویسٹ، سٹی، ساوتھ اور سینٹرل کی پولیس فورسز بھی شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات کی سرچنگ کی گئی، جبکہ علاقے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “جہاں آباد میں کیماڑی پولیس اور ٹاسک فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!