درخشاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون ملزمہ گرفتار، آئس برآمد

کراچی: ایس ایس پی ضلع ساؤتھ جناب مظہر علی کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ درخشاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے B-کٹیگری میں درج خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

جہاں آباد میں کیماڑی پولیس اور ٹاسک فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن

پولیس کے مطابق کارروائی 26 اسٹریٹ، خیابان بدر، فیز 5، ڈی ایچ اے پر عمل میں لائی گئی جہاں دوران تلاشی ملزمہ بابرہ عرف بیبو بلوچ دختر محمد رانجھا کے قبضے سے 6.70 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمہ منشیات فروشوں کی B-کٹیگری فہرست میں شامل تھی۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “درخشاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون ملزمہ گرفتار، آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!