وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا گیا، جسے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت لیاری ایکسپریس وے سے متعلق اہم اجلاس ٹریفک کی روانی بہتر بنانے پر غور
سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول کی جمعہ کے روز کراچی واپسی پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ضلعی صدور، زیلی ونگز کے نمائندگان، اور ٹاؤنز چیئرمینز نے شرکت کی۔
نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ:
"آج مخالفین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ وزیر اعظم کے لیے حقیقی امیدوار چیئرمین بلاول ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو مثبت انداز میں اجاگر کیا۔”
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا:
"چیئرمین بلاول نے امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور برسلز میں پاکستان کا موقف جس انداز میں پیش کیا، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ چیئرمین کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا وفد غیر مؤثر رہا جبکہ بلاول کی قیادت میں پاکستان کا وفد عالمی منظرنامے پر نمایاں رہا، یہاں تک کہ امریکی صدر نے چیف آف آرمی اسٹاف کو ظہرانے پر مدعو کیا۔
سعید غنی نے کہا:
"چیئرمین بلاول کی سفارتی کامیابیاں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی واپسی کی یاد تازہ کر رہی ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع سے جلوس کی صورت میں عوام چیئرمین کا استقبال کریں گے۔”
رہنماؤں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اولڈ ٹرمینل پر بھرپور شرکت کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ عوام اپنے قائدین کی عالمی سطح پر خدمات کو کیسے سراہتے ہیں۔
