آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

(کراچی، بیورو رپورٹ) — آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی، جہاں دونوں اعلیٰ افسران نے صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شاہ لطیف پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل فروخت کا اڈہ بے نقاب

ڈی جی رینجرز کی آمد پر سینئر پولیس افسران نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کے لیے جاری اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

بعد ازاں، ڈی جی رینجرز سندھ نے سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید سیکیورٹی کیمروں، شہر کی مانیٹرنگ اور چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ ڈی آئی جی آئی ٹی اور ڈی جی سیف سٹی نے دی۔ آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ:

“جدید کیمروں کی تنصیب نہ صرف جرائم بلکہ جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی مؤثر ہتھیار ثابت ہو رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

“اسمارٹ کیمروں اور فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھی جا رہی ہے اور جرائم کی روک تھام کا عمل جاری ہے۔”

آئی جی سندھ نے جرائم کے خلاف سندھ رینجرز کے مکمل تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

WhatsApp Image 2025 06 19 at 3.24.49 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کراچی میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!