فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، جنگ بندی پر ان کا شکریہ ادا کیا: صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جو فیلڈ مارشل کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں دیا گیا تھا۔

محرم الحرام 2025: ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت سیکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس

صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، میں نے انہیں خاص طور پر جنگ بندی پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا۔” انہوں نے کہا کہ "یہ قابل ستائش ہے کہ انہوں نے کسی نئی جنگ کی طرف قدم نہیں بڑھایا۔”

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کو "عظیم” قرار دیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس آمد کو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ انہیں کسی بھی بھارتی وفد سے قبل مدعو کیا گیا۔ اس عمل کو واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، فیلڈ مارشل کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کی علاقائی سطح پر ایک نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی ساکھ اور اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

یہ ملاقات امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اس کی سفارتی اہمیت کی واضح علامت ہے۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!