ملینیم مال آتشزدگی پر آفاق احمد اور سندھ اربن گریجویٹ فورم کا اظہار افسوس، حکومتی غفلت اور سازش کا خدشہ ظاہر

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے راشد منہاس روڈ پر واقع معروف تجارتی مرکز ملینیم مال میں حالیہ آتشزدگی اور اس سے ہونے والے مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑے کاروباری مراکز میں بار بار آگ لگنے کے واقعات حفاظتی انتظامات کی سنگین کمی کا نتیجہ ہیں، جس کی ذمہ داری شہری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے۔

تھانہ سائیٹ اے پولیس کی کامیاب کارروائی، بدنام زمانہ اسٹریٹ کریمنل نعمت اللہ عرف مامئے گرفتار

آفاق احمد کے مطابق، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سرویلنس روم سے بھڑکی، جو ایک انتہائی حساس مقام ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وہاں آگ بجھانے والے آلات موجود تھے تو انہیں بروقت استعمال کیوں نہ کیا گیا، اور اگر موجود نہیں تھے تو عمارت کی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری ادارے کہاں تھے؟ انہوں نے کہا کہ صرف فائر بریگیڈ بھیج دینا کافی نہیں، شہری حکومت کو آگ سے بچاؤ کے پہلے سے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ قیمتی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آفاق احمد نے مطالبہ کیا کہ جن دکانداروں اور کاروباری افراد کا نقصان ہوا ہے، حکومت ان کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کرے تاکہ وہ دوبارہ اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ہنگامی حالات اور آتشزدگی سے بچاؤ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب، سندھ اربن گریجویٹ فورم کے وفد نے بھی ملینیم مال کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی، فورم کے کنوینئر صادق ادریس، اور دیگر رہنماؤں نور محمد بلوچ، اعزاز احمد، اور نوید نارو نے کی۔

اس موقع پر صادق ادریس نے کہا کہ آتشزدگی کے مسلسل واقعات ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتے ہیں، جس کا تدارک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اربن گریجویٹ فورم متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر نقصانات کا ازالہ کرے اور آئندہ کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس قسم کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ملینیم مال آتشزدگی پر آفاق احمد اور سندھ اربن گریجویٹ فورم کا اظہار افسوس، حکومتی غفلت اور سازش کا خدشہ ظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!