کراچی: سی جی ہاظم بھنگوار کی زیر صدارت کمشنر آفس کراچی میں نیا ناظم آباد جِمخانہ پر ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر کراچی کا ذوالفقار آباد ٹرمینل کا دورہ، آئل ٹینکرز کی منتقلی کے لیے اقدامات کا فیصلہ
ٹورنامنٹ 21 تا 24 جون نیا ناظم آباد جِمخانہ میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹورنامنٹ کے آرگنائزر دانیال ارشد، احمر پاشا، غلام محمد خان، عظیم احمد اور جاوید میٹاوالا نے شرکت کی۔
اجلاس میں ٹورنامنٹ کے شایانِ شان انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں سیکیورٹی، سہولیات اور میڈیا کوریج کے انتظامات شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے معزز صحافی اور دلچسپی رکھنے والے افراد آرگنائزر دانیال ارشد سے فون نمبر 03004522299 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
