اوورسیز پاکستانیوں کی آرمی چیف سے ملاقات افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے اور افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشن "بنيان مرصوص” میں شاندار کارکردگی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
ایسٹ زون پولیس انویسٹیگیشن کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائ، مفرور و اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار

اس موقع پر آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے "حقیقی سفیر” قرار دیتے ہوئے ان کی پاکستان کے لیے خدمات — خصوصاً معاشی میدان، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور عالمی سطح پر مثبت امیج اجاگر کرنے کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کیا، جس پر جنرل عاصم منیر نے مسلسل رابطے اور تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور باہمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔

یہ ملاقات ایک نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے نیویارک ٹائمز اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور دیگر اہم مقامات پر ڈیجیٹل ویڈیوز کے ذریعے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی شہداء اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو نمایاں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی محبت اور حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “اوورسیز پاکستانیوں کی آرمی چیف سے ملاقات افواج پاکستان کو شاندار خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!