اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی آئس ہیروئن اسمگلنگ ناکام

اسلام آباد، 16 جون 2025: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والے ایک مسافر سے ایک کروڑ روپے مالیت کی 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے، ایٹمی طاقت امن کے لیے ہے: نواز شریف

حکام کے مطابق نور اللہ خان نامی مسافر نے یہ منشیات اپنے ٹرالی بیگ کے نچلے خفیہ خانے میں مہارت سے چھپا رکھی تھیں۔ تاہم اے ایس ایف کے مستعد عملے نے تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک سمجھتے ہوئے تفصیلی جانچ کی، جس کے نتیجے میں منشیات برآمد ہوئیں اور اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف قیمتی منشیات کی اسمگلنگ روکی بلکہ ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے ممکنہ حصہ دار کو بھی گرفتار کیا۔

بعد ازاں، ملزم نور اللہ خان کو برآمد شدہ آئس ہیروئن سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا، جو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کرے گی۔

اے ایس ایف کی اس کامیاب کارروائی کو حکام نے منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، کروڑوں کی آئس ہیروئن اسمگلنگ ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!