ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں: موٹر سائیکل لفٹر، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور جواری گرفتار

کراچی، 16 جون 2025: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ایک عادی موٹر سائیکل لفٹر، دو پیشہ ور منشیات فروش، چار گٹکا/ماوا سپلائرز اور دو جواریوں سمیت مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کمشنر کراچی کا حب کینال میں نہانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ، دفعہ 144 نافذ

ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ بغدادی، نبی بخش، کلری اور چاکیواڑہ کی حدود میں کی گئیں، جہاں سے ملزمان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سکندر، واجد عرف قابو، رحمت، فہیم احمد، سمیر، جام میر بیگ، عبدالحفیظ عرف فیجا، سلیم اور محمد یونس شامل ہیں۔ ملزم واجد عرف قابو اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے دو مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبر KOX-5804)، 1200 گرام چرس، 9 کلو گرام گٹکا/ماوا، جوا کی رقم، سٹہ پرچیاں اور تاش برآمد کیے۔ چوری شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 بجرم دفعہ 381A تھانہ بغدادی میں درج ہے۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) اور انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پیشہ ور اور عادی جرائم پیشہ افراد ہیں، جن کی گرفتاری جرائم کے خاتمے اور عوامی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں: موٹر سائیکل لفٹر، منشیات فروش، گٹکا سپلائر اور جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!