ڈاکٹر محمد طفیل این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے شیخ الجامعہ مقرر

کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کو جامعہ کا نیا شیخ الجامعہ (وائس چانسلر) مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات پر عمل میں آئی۔

اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں تاخیر ناقابل برداشت، ایس ایس پی AVCC کی تفتیشی افسران کو سخت ہدایات

ترجمان این ای ڈی فروا حسن کے مطابق ڈاکٹر محمد طفیل گزشتہ 25 برسوں سے این ای ڈی یونیورسٹی سے بطور استاد وابستہ ہیں اور حالیہ دنوں میں وہ پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ میکینیکل انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیمی و انتظامی میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین چارٹر انسپکشن کمیٹی، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ڈاکٹر طفیل کو این ای ڈی کی کمان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈاکٹر محمد طفیل این ای ڈی یونیورسٹی کے نئے شیخ الجامعہ مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!