ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم پہلی بار پناہ گاہ سے باہر، بتیام کے متاثرہ علاقے کا دورہ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے جواب میں ایرانی جوابی کارروائی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو پہلی مرتبہ پناہ گاہ سے باہر نکل آئے۔

صرف اسپتال بنانے سے صحت کا نظام بہتر نہیں ہوگا، بیماریوں کی روک تھام ضروری ہے: مصطفیٰ کمال

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے تل ابیب کے نواحی علاقے بتیام کا دورہ کیا، جہاں ایرانی حملے سے متعدد عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔

یہ پہلا موقع تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم ایران کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے بعد عوامی سطح پر نظر آئے۔ اس سے قبل وہ صرف نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغامات کے ذریعے بیانات جاری کر رہے تھے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے اس دورے کا مقصد عوامی اعتماد بحال کرنا اور ایران کے خلاف اسرائیل کی پوزیشن کو سختی سے ظاہر کرنا ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایران پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم پہلی بار پناہ گاہ سے باہر، بتیام کے متاثرہ علاقے کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!