ضلع کیماڑی میں تھانہ سعیدآباد پولیس نے مین حب ریور روڈ پر واقع نیو شارجہ شاپنگ مال کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔
ایسٹ زون پولیس کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 2 مغویہ بازیاب
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 20 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ ملزم گٹکا ماوا فروشی میں مطلوب افراد کی "B کیٹیگری” کی فہرست میں سیریل نمبر 68 پر بھی شامل ہے۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ہے۔