ایسٹ زون پولیس کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 2 مغویہ بازیاب

انویسٹیگیشن-1 ایسٹ زون پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں اہم اور کامیاب کارروائیاں انجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو مغویہ لڑکیوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔

اتراکھنڈ میں کیدارناتھ جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق:

تھانہ محمود آباد پولیس نے مقدمہ نمبر 260/2025، دفعہ 324/337/34 کے تحت محمد اظہر عرف اجو کو گرفتار کیا۔

تھانہ گلستان جوہر نے مقدمہ نمبر 263/2025، دفعہ 365-B 3TIP/109/201/34 کے تحت ملزم سہراب علی کو گرفتار کیا اور مغویہ سنینا دختر غلام شبیر کو بازیاب کروایا۔

تھانہ فیروز آباد نے مقدمات 629/2025 اور 604/2025 کے تحت محمد رضوان علی اور محمد راشد بیگ کو گرفتار کیا، جن پر 489-F کے تحت مقدمات درج ہیں۔

تھانہ سچل پولیس نے مقدمات 880/2025 (دفعہ 420/377/34) میں وسیم ولد محسن اور 943/2025 (فارن ایکٹ 14(1), 14(11)) میں عصمت ولد جلال خان کو گرفتار کیا۔

تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے محمد راشد محمود کو مقدمہ نمبر 236/2025، دفعہ 147/148/149/427/337/186/34 میں گرفتار کیا۔

علاوہ ازیں، تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے مقدمہ نمبر 284/2025، دفعہ 496-A کے تحت مغویہ ہیر کو بازیاب کروا لیا۔

تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔ ایسٹ زون انویسٹیگیشن پولیس کی یہ کارروائیاں شہر میں قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر قدم قرار دی جا رہی ہیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس کی 24 گھنٹوں میں بڑی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 2 مغویہ بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!