ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایات پر آج شب تھانہ گلبرگ کی حدود میں واقع رحمان آباد بلاک 5 اور 11 میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔
اتراکھنڈ میں کیدارناتھ جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر کے ہدفی مقامات پر تلاشی لی گئی۔ اس دوران مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔
سرچ آپریشن ڈی ایس پی گلبرگ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او گلبرگ و سمن آباد، لیڈیز اسٹاف، انٹیلیجنس افسران اور دیگر نفری نے انجام دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد علاقے میں امن و امان کی فضا کو یقینی بنانا، عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے۔