پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط: فنانس بل کی 4 شقوں پر نظرثانی، کاروباری افراد کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بجٹ میں شامل فنانس بل کی چار شقوں پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کے بجائے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔

خواجہ آصف کا مطالبہ: اسرائیل سے روابط رکھنے والے اسلامی ممالک فوراً تعلقات ختم کریں

پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الہیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم خود بھی ماضی میں بزنس کمیونٹی کے نمائندے رہے ہیں، اس لیے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایسے سخت اقدامات کاروباری ماحول کو خراب کرتے ہیں۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ فنانس بل کا سیکشن 37 اے اے کاروباری طبقے کو گرفتاری کی دھمکی دیتا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ اس شق کو فوری طور پر ختم کیا جائے، کیونکہ اس سے پورے ملک کی بزنس کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خواجہ محبوب کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، لیکن وہ اپنی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ یہ واضح نہیں کہ کن عناصر کے کہنے پر گرفتاری کی شق بل میں شامل کی گئی۔

انہوں نے مقامی کپاس پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ اگر درآمدی کاٹن یارن پر جی ایس ٹی لگایا گیا ہے تو مقامی کپاس پر بھی چھوٹ دی جائے، بصورت دیگر درآمدی کپاس پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ مقامی صنعت کا تحفظ ممکن ہو۔

آخر میں بزنس فورم نے پنجاب حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وسائل وفاق سے فنانس کمیشن کے ذریعے کم کروائے تاکہ وفاقی بجٹ میں توازن پیدا کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط: فنانس بل کی 4 شقوں پر نظرثانی، کاروباری افراد کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!