سندھ دوست بجٹ؛ ترقی، ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو "عوام دوست” قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط: فنانس بل کی 4 شقوں پر نظرثانی، کاروباری افراد کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ کو عوامی مفاد میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں، زراعت، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ مزدوروں اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے ریلیف کا باعث بنے گا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موہن جو دڑو اور کینجھر جھیل کی اپگریڈیشن کے منصوبوں سے سیاحت کو فروغ اور سیاحوں کو سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کے ذریعے سندھ کی معیشت بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی ہمیشہ قومی و عوامی مفادات کو مقدم رکھتی آئی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کی ترقی و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

One thought on “سندھ دوست بجٹ؛ ترقی، ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!