محرم الحرام میں لوڈشیڈنگ ختم، پانی چور مافیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان — ڈی سی وسطی طحہٰ سلیم

کراچی کے ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور شہری سہولیات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

جی ڈی اے اور مسلم لیگ فنکشنل کا وفاق و سندھ بجٹ مسترد، سردار عبدالرحیم کی سخت تنقید

اجلاس میں واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، سوئی گیس، ایس بی سی اے، ٹریفک پولیس اور دیگر اہم اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ ہرگز نہ ہونے دینے پر زور دیا گیا تاکہ عزاداری میں شریک افراد کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے واٹر بورڈ کو ہدایت دی کہ پانی کی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چور مافیا کی وجہ سے عام شہری پانی کی قلت کا شکار ہیں، جس پر مزید چشم پوشی نہیں کی جا سکتی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں غیر قانونی چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ افغان باشندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائیوں کو تیز کرنے کا عندیہ دیا گیا۔

طحہٰ سلیم نے مزید کہا کہ غیر قانونی پورشنز کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

68 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!