قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لمہران ہائی کے قریب سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اجمیر نگری میں پولیس اور کرولا گینگ کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر ولد رئیس اور یاسر ولد ظریف کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی، جو تھانہ کے آئی اے کی حدود سے واردات کے دوران چھینی گئی تھی۔
برآمد شدہ اسلحہ کو فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔