نیو کراچی میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام کا جینا دوبھر — شعیب بن ظہیر

کراچی: نیو کراچی ٹاؤن میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید پریشان ہو چکے ہیں۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کے الیکٹرک نے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A دعا لان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں نیو کراچی ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے خصوصی شرکت کی۔

کورنگی میں جدید فری آئی ٹی سینٹر نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے — انتھونی نوید

کھلی کچہری میں منتخب یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، وارڈ کونسلرز، یوسی پینلز اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے شعیب بن ظہیر کو آگاہ کیا کہ شدید گرمی کے دوران بھی 16 گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ اضافی بل بھیج کر عوام پر مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرینہ کالونی اور شاہ نواز بھٹو کالونی جیسے علاقوں میں صورتحال بدترین ہے۔

عوام نے الزام لگایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے علاقے میں غیر قانونی کنڈے عام ہیں، گنے کی مشینوں اور پتھاروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اصل صارفین بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

شعیب بن ظہیر نے عوامی مسائل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ اور عوامی نمائندے کے الیکٹرک کے واجبات کی ادائیگی میں تعاون پر آمادہ ہیں، لیکن اگر اس کے باوجود زائد بلنگ اور 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری رہی تو یہ کھلی ناانصافی ہو گی۔

انہوں نے کے الیکٹرک حکام کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، بصورت دیگر عوامی احتجاج ناگزیر ہوگا۔

آخر میں علاقائی معززین اور عوامی نمائندوں نے بھی مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے اور زائد بلنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اور علاقے میں امن و امان بحال ہو۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ، عوام کا جینا دوبھر — شعیب بن ظہیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!