ڈاکس پولیس کی کامیاب کارروائی، مچھر کالونی سے گٹکا فروش گرفتار

ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس کی پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر دوران گشت جدون چوک، مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

کمشنر آفس کی نئی پیش رفت، 1-لنک انوائس کے ذریعے جرمانوں کی ڈیجیٹل ادائیگی ممکن

گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسین ولد نورالحق کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے موقع پر 86 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔

یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

One thought on “ڈاکس پولیس کی کامیاب کارروائی، مچھر کالونی سے گٹکا فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!