واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ (مستقل رہائش) کی پالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی درخواستوں میں تجدید شدہ طبی معائنے (میڈیکل ایگزامینیشن) کے فارم کی شرط لاگو کر دی گئی ہے۔
سپریم لیڈر خامنہ ای کا سخت ردعمل: “ایران پر حملے کی اسرائیل کو سزا ضرور ملے گی”
انتظامیہ کے مطابق سابقہ پالیسی میں نرمی کے باعث عوامی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا، اس لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ پہلے تارکینِ وطن کو غیرمعینہ مدت تک پرانا میڈیکل فارم استعمال کرنے کی اجازت تھی، تاہم اب مستقل رہائش کی درخواست دینے والوں کو نیا اور تازہ شدہ فارم جمع کروانا ہوگا۔
یہ پالیسی ان تمام افراد پر اثر انداز ہو سکتی ہے جو امریکہ میں اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے گرین کارڈ کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔