ایئر انڈیا کا لندن جانے والا طیارہ احمد آباد میں حادثے کا شکار ہلاکتوں کا خدشہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز AI-171، جو گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی۔ طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا اہم دورہ یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں

طیارے کی کمانڈ کیپٹن سمیَت سَبھروال کے پاس تھی، جو 8200 گھنٹوں کا فضائی تجربہ رکھتے تھے، جبکہ کوپائلٹ کلائیو کنڈر کے پاس 1100 گھنٹے کا تجربہ تھا۔ ٹیک آف کے دورانمے ڈے‘ کال دی گئی، لیکن اس کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ادارے، فائر بریگیڈ، اور پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ طیارہ ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقے میں گرا، جہاں گھنے سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم تفصیلات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا جس کا رجسٹریشن نمبر VT-ANB ہے۔ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے مطابق، طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا تھا۔

حادثے پر بھارتی وزیر ہوا بازی رام موہن نائیڈو اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے افسوس کا اظہار کیا اور تمام اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی۔
تمام ایوی ایشن اداروں کو ریسکیو، طبی امداد اور تحقیقات کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!