وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے اہم ملاقات کی۔
ڈاکس پولیس کی کارروائی مچھر کالونی سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو عادی ملزمان گرفتار اسلحہ موبائلز اور موٹرسائیکل برآمد

ملاقات کے دوران موجودہ میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، علاقائی چیلنجز اور بحر ہند کے خطے میں پاک بحریہ کے مؤثر کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے میری ٹائم اکانومی کے فروغ، بلیو اکانومی کی اہمیت اور اس کے ذریعے پاکستان کی مجموعی اقتصادی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے پاک بحریہ کی بحری شعبے میں خدمات اور ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ادارے کے کردار کی تعریف کی۔

بعد ازاں، محمد جنید انور کو پاک بحری مفادات، موجودہ چیلنجز اور مواقع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہیں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC) کے دوسرے ایڈیشن (2025) کی تیاریاں جاری ہیں، جو بحری شعبے سے متعلق عوامی و بین الاقوامی آگہی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

WhatsApp Image 2025 06 11 at 4.56.23 PM WhatsApp Image 2025 06 11 at 4.56.23 PM 1

69 / 100 SEO Score

One thought on “وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!