ابراہیم حیدری: پانی کے ٹینک میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، ایک کی حالت نازک

کراچی (رپورٹ:) — ابراہیم حیدری میں ایک افسوسناک واقعے میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حیدرآباد سکھر موٹروے کیلئے “ٹوکن منی” ناکافی، منصوبہ وفاقی سطح پر سنجیدگی کا متقاضی ہے: شرجیل انعام میمن

ریسکیو ذرائع کے مطابق، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گھر میں موجود پانی کے ٹینک میں گٹر کا پانی بھر جانے سے زہریلی گیس پیدا ہو گئی۔ صفائی کے لیے ٹینک میں اترنے والے افراد گیس کے باعث بے ہوش ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو بے ہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو افراد دم توڑ گئے۔ ایک شخص تاحال انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

یہ سانحہ پانی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات اور حفاظتی اقدامات کے فقدان کی ایک اور افسوسناک مثال ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینک صفائی جیسے خطرناک کاموں کے دوران مناسب حفاظتی تدابیر لازمی قرار دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ابراہیم حیدری: پانی کے ٹینک میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، ایک کی حالت نازک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!