وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بچہ جیل اور خواتین جیل کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں قیدی خواتین اور ان کے ورثاء سے ملاقات کر کے مسائل سنے۔
این آئی سی وی ڈی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی روشنی میں الزامات کی سختی سے تردید
وزیر موصوف نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کے کھانے کا معیار چیک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
علی حسن زرداری نے جیل اسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مریض قیدیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیلوں کو صرف سزا کے مراکز نہیں بلکہ اصلاحی ادارے بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے قیدیوں کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور ان کی شکایات نوٹ کیں۔ خواتین قیدیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
علی حسن زرداری کا کہنا تھا کہ جیلوں میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور عوامی خدمت پارٹی کے منشور کے مطابق پوری لگن سے کی جا رہی ہے۔
