سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور صدر پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم حسین کے گھر عید کی نماز کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم، ایس ایس پی زیشان صدیقی، توقیر احمد، اور جنرل سیکرٹری شہزاد مجید سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
سی ڈی سی کے امریکی وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات، پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا گیا
اس موقع پر اسد حنیف، رضوان رفیق، سابق ایم پی اے وسیم قریشی، جنرل سیکرٹری ساؤتھ تیمور سیال، ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایس ایچ اوز اور ڈاکٹر قیصر بھی موجود تھے۔ معروف اسکالر جمیل راٹھور نے نماز عید پڑھائی اور خطبہ دیا۔
نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی، صدر آصف علی زرداری کی صحت و تندرستی اور ملک کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

