پاورڈویژن کی وضاحت سوشل میڈیا کی جھوٹی خبریں بے بنیاد الگ میٹر قانونی اور جائز ہے

پاورڈویژن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سراسر جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات عوام میں بےچینی پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ترجمان پاورڈویژن نے واضح کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا اور شیئر کرنا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مختلف ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ عید ملن قربانی کے جذبے پر تبادلہ خیال

پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ کسی بھی رہائشی جگہ پر دوسرا میٹر مروجہ قوانین کے مطابق حاصل کیا جا سکتا ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔

نیپرا کنزیومر سروسز مینول 2021 کے مطابق، ایسی رہائشی جگہ جو علیحدہ پورشن، علیحدہ داخلی راستہ اور علیحدہ کچن پر مشتمل ہو، وہاں الگ میٹر کی اجازت ہے۔

مزید برآں، بجلی کے ناجائز استعمال اور سبسڈی کے غلط فائدے کو روکنے کے لیے قانون پہلے سے موجود ہے اور وہ اب بھی مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

One thought on “پاورڈویژن کی وضاحت سوشل میڈیا کی جھوٹی خبریں بے بنیاد الگ میٹر قانونی اور جائز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!