آرمی چیف کا ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید کا دن آپریشن بنیانِ مرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔
لانڈھی ایکسپورٹ زون میں فیکٹری میں آگ مخدوم محبوب الزمان کی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

آرمی چیف نے عید کا مقدس دن جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر گزارا اور انہیں عید کی خصوصی مبارکباد دی۔ نمازِ عید کے بعد ملک کی سلامتی، شہداء کے ایصالِ ثواب اور استحکامِ وطن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا:

"اہلِ خانہ سے دوری ایک عظیم قومی فریضہ ہے، جو مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے دی جا رہی ہے۔”

انہوں نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

"ان کی قربانیاں قوم کے وقار اور عزم کی روشن علامت ہیں۔”

آرمی چیف نے "معرکۂ حق” اور "آپریشن بنیانِ مرصوص” کے دوران فارمیشن کی شاندار کارکردگی پر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ:

"معصوم پاکستانی شہریوں، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کے خلاف دہشت گردی کا مؤثر اور جرات مندانہ بدلہ لیا گیا۔”

مزید برآں، جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ:

"کشمیری عوام کی منصفانہ، بہادرانہ جدوجہد کبھی فراموش نہیں کی جائے گی، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔”

61 / 100 SEO Score

One thought on “آرمی چیف کا ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید کا دن آپریشن بنیانِ مرصوص کے ہیروز کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!