لانڈھی ایکسپورٹ زون میں فیکٹری میں آگ مخدوم محبوب الزمان کی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان نے ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کا کلب ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار باب ختم کہانی ابھی باقی ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کافی حد تک پھیل چکی ہے، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) واجد صبغت اللہ مہر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

مخدوم محبوب الزمان نے کہا:

"عید کے دن بھی ریسکیو اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔”

ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور قریبی علاقوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت کلیئر کیا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی ایکسپورٹ زون میں فیکٹری میں آگ مخدوم محبوب الزمان کی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!