کراچی (رپورٹ) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے کراچی نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی مین چوک، نزد الحمید سکول، سیکٹر 3، خواجہ اجمیر نگری میں عمل میں آئی۔
نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانور پہنچ گئے
گرفتار ملزمان ظفر اللہ ولد لطیف اللہ اور جاسم امجد ولد امجد سعید سے 2 عدد 30 بور پسٹل برآمد ہوئے۔ ابتدائی انٹیروگیشن میں ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ان کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔