مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید کا میدان عرفات میں خطبہ حج، فلسطین کے مظلوموں کے لیے خصوصی دعا

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے میدان عرفات میں وقوف عرفہ کے دوران خطبہ حج دیا، جس کا ترجمہ 35 زبانوں میں نشر کیا گیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو تقویٰ اختیار کرنے، نیکیوں میں بڑھنے، بدعت اور غیبت سے بچنے کی تلقین کی اور کہا کہ تقویٰ ایمان والوں کی شان ہے، جو جنت کا ذریعہ بنتا ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

خطیبِ حرم نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی، اللہ سے درخواست کی کہ وہ ان کی مدد فرمائے، شہداء کو معاف کرے، زخمیوں کو شفا دے اور دشمنوں کو برباد کرے، خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے قاتلوں کے قدم اکھیڑ دے۔

انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی صحت و سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔

خطبہ حج کے بعد حجاج کرام نے امام کی امامت میں ظہر اور عصر کی نمازیں باجماعت ادا کیں، اور حج کے دیگر مناسک کی تیاری شروع کر دی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید کا میدان عرفات میں خطبہ حج، فلسطین کے مظلوموں کے لیے خصوصی دعا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!