غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور مہم، ایس بی سی اے کی کڑی نگرانی اور شفاف کارروائیاں جاری

کراچی  — سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ادارے کی کارروائیاں بھرپور اور مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ ایس بی سی اے کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ دیانتدارانہ کارکردگی اور ادارے کے وقار کی بحالی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، اور غیرقانونی تعمیرات کا مستقل سدباب سخت نگرانی اور شفاف ایکشن کے ذریعے ممکن بنایا جائے۔

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں تحویل میں

انہوں نے اجلاس میں موجود ڈیمولیشن، ویجیلنس، سنگل ونڈو فیسلیٹی، کمپلینٹ سینٹر اور دیگر شعبوں کے افسران کو ہدایت دی کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیں، اور عوامی شکایات پر بروقت، مقررہ ٹائم فریم میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

فرحان قیصر نے سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ایس بی سی اے کی کارروائیوں کو مناسب تشہیر دے کر عوام کو آگاہ کیا جائے، تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری کا رجحان ختم ہو۔

انہوں نے تمام انہدامی کارروائیوں کی فوٹو اور ویڈیو دستاویزات سوشل میڈیا پر عوامی شعور کے لیے شیئر کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہدامی مقام پر کم از کم ایک ہفتے تک ویجیلنس رکھنا لازمی ہوگا تاکہ دوبارہ غیرقانونی سرگرمی نہ ہو، اس کے بعد متعلقہ ٹاؤن سیکشن ذمہ دار ہوگا۔

ایڈیشنل ڈی جی نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور ہدایت کی کہ عوامی خدمت، دفتری نظم و ضبط اور وقت کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، بدعنوانی اور غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 06 05 at 8.44.48 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 05 at 8.44.49 PM

69 / 100 SEO Score

One thought on “غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور مہم، ایس بی سی اے کی کڑی نگرانی اور شفاف کارروائیاں جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!