کراچی (رپورٹ) نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں 19 اپریل سے قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں سے اونٹ، بیل، بچھڑوں، بچھیا، بکروں اور دنبوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور منڈی میں لائے گئے ہیں۔
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور مہم، ایس بی سی اے کی کڑی نگرانی اور شفاف کارروائیاں جاری
مویشی دوست منڈی کے ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کے مطابق اس وقت مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں 80 سے 85 ہزار قربانی کے جانور موجود ہیں، جن میں سے آدھے سے زائد جانوروں کے ٹوکن جاری ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر شہری آخری دن آ کر اپنے جانور لے جاتے ہیں۔
جمعرات کی صبح سے بیوپاریوں اور خریداروں کے درمیان قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ فیصل علی نے بتایا کہ مارشیلنگ ایریا سے مویشی منڈی تک پہنچنے والے ٹریلرز اور ٹرکوں کی تعداد 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، اور کراچی کی دیگر مویشی منڈیوں سے بھی جانوروں کی آمد جاری ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 50 ہزار سے زائد اضافی جانور مویشی دوست منڈی پہنچ چکے ہیں، جو قربانی کے موقع پر جانوروں کی دستیابی کو بہتر بنانے کا باعث بنے گا۔

