کراچی (رپورٹ: 5 جون 2025) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیاقت آباد ٹاؤن کے ممبر علی عدیل نقوی، جنہیں گزشتہ شب ان کے کاروباری مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، کی نمازِ جنازہ مرکزی امام بارگاہ انچولی میں ادا کر دی گئی۔
منشیات فروش گرفتار، کورنگی میں 3 کلو سے زائد چرس برآمد
نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس احمد قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب، کہف الوری سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، مختلف شعبہ جات کے نمائندے، ٹاؤنز و یوسیز کے ذمّہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم علی عدیل نقوی کو وادی حسین قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہادت پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
