پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلاروس کے کمانڈر ایئر فورس اور ایئر ڈیفنس میجر جنرل آندرے یولیانووچ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا دفاعی وفد ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پہنچا، جہاں انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مسجد الحرام کے امام شیخ صالح بن حمید کا میدان عرفات میں خطبہ حج، فلسطین کے مظلوموں کے لیے خصوصی دعا
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فضائی اور عسکری تعاون پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا گیا۔ چیف آف ایئر سٹاف نے پاک فضائیہ اور بیلاروس ایئر فورس کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطے کو اہم قرار دیتے ہوئے پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس کی فضائی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
میجر جنرل آندرے یولیانووچ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کی تعریف کی اور بیلاروس ایئر فورس کے اہلکاروں کے لیے منظم تربیتی پروگرامز کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو بیلاروس میں منعقد ہونے والے دفاعی پروگراموں میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
