کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی عیدالاضحیٰ کے انتظامات پر اہم ہدایات، تمام افسران تعطیلات میں دفاتر میں موجود رہیں گے

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اے سی جی، اے سی آر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں “آئیڈنٹیٹی پاکستان” کے تحت پہلی “ہنر مند” نمائش، پاکستانی ثقافت اور ہنر کی بھرپور نمائندگی

کمشنر کراچی نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار اور تپہ دار عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران دفاتر میں موجود رہیں گے اور اپنے موبائل فون 24 گھنٹے کھلے رکھیں گے۔

انہوں نے قربانی کی آلائشوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام کلیکشن پوائنٹس پر دو دو رضاکار اور سرکاری افسران کے ساتھ دو دو اسکاؤٹس تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے اجلاس کو بتایا کہ آلائشوں کی تدفین کے لیے مخصوص جگہ پر بھرپور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اے سی منگھوپیر نے اس سلسلے میں موثر تیاریاں کی ہیں۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) سے مکمل رابطے میں رہیں اور عید کے پانچوں دنوں کی روزانہ رپورٹ شام کو ایڈیشنل کمشنرز کو فراہم کریں۔

عوامی سہولت کے پیشِ نظر کمشنر نے سیکریٹری RTA اور PTA سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ انٹرسٹی بسوں میں زائد کرایہ وصولی پر سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں کسی بھی قسم کی سستی یا نرمی نہ برتنے کی سختی سے تاکید کی۔

کمشنر کراچی نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر متعلقہ افسران کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انسداد پولیو مہم کی کامیابی پر بھی ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کی خدمات کو سراہا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نسیم بھٹو کی جانب سے بچت بازاروں کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ غیر قانونی بچت بازاروں کا خاتمہ فوری اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔

 

66 / 100 SEO Score

One thought on “کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی عیدالاضحیٰ کے انتظامات پر اہم ہدایات، تمام افسران تعطیلات میں دفاتر میں موجود رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!