سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں 15 جون 2025 سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں یہ دن "پلاسٹک آلودگی کے خاتمے” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، اور ہمیں بھی اپنے ماحول کو پلاسٹک کے خطرناک اثرات سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار، سینکڑوں مضر صحت پڑیاں برآمد

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی لائیں، صاف ستھرا اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کپڑے اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں 15 جون سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!