کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر قائم خانی کالونی مین روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مولاداد عرف شینا ولد مہر دل کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ متعدد جرائم میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
ایف آئی آر نمبر 235/2019، دفعات 457/380/34، تھانہ بلدیہ
ایف آئی آر نمبر 129/2023، دفعہ 23(i)A، تھانہ اتحاد ٹاؤن
ایف آئی آر نمبر 130/2023، دفعہ 14 فارن ایکٹ، تھانہ اتحاد ٹاؤن
کارروائی ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر احمد اور چوکی انچارج قائم خانی کالونی شیراز احمد نے اپنے عملے کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
