مکہ مکرمہ میں حج کا سب سے اہم رکن، وقوف عرفہ، آج ادا کیا جائے گا۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج وادی منیٰ میں عبادات میں مصروف ہیں اور نماز فجر کے بعد میدان عرفات کی جانب روانہ ہوں گے۔ عازمین دوپہر تک عرفات میں جمع ہوں گے جہاں مسجد نمرہ میں امامِ کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ الحمید خطبہ حج دیں گے۔
کراچی: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار پر بڑا ایکشن، خود واپس آنے والوں کے لیے سزا میں نرمی کی سفارش
عازمین ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے، عبادات کریں گے اور رمی جمرات کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔
دس ذوالحجہ کو حجاج کرام منیٰ پہنچ کر بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیا جائے گا اور عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آج مکہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر حرم و عرفات کے مقام پر 117 اسپرے پنکھے نصب کیے گئے ہیں، جو گرمی کی شدت میں اوسطاً 9 ڈگری کی کمی کا باعث بنیں گے۔