جن لوگوں کی موٹر سائیکل اور موبائل چوری ہوئے انہیں مفت دیں گے، گورنر سندھ

جن لوگوں کی موٹرسائیکل اورموبائل چوری ہوئے انہیں مفت دیں گے، گورنر سندھ
اوریجنل ایف آئی آرلائیں اور بائیک گورنر ہائوس سے لے جائیں،کامران ٹیسوری

تشکُّر نیوز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جن لوگوں کی دسمبر میں موٹر سائیکل چوری ہوئی انہیں مفت بائیک دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ صرف بائیک نہیں جن رائیڈرز کا فون چوری ہواوہ بھی انہیں دیں گے۔

کراچی میں میک اے وش فاؤنڈیشن کی فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پہل ےگورنرہائوس کےگیٹ سےہی لوگوں کوبھگا دیا جاتا تھا،جب سے یہ گھنٹی لگی ہےہربندہ گورنر ہاؤس آسکتا ہے،میں خود غریب کے بچوں کو چھڑوانے کےلیے ایس ایچ اوزکوفون کرتاہوں۔

انہوں نے کہا کہ جتنےبھی بچے بیمارہیں اللہ انہیں صحت دے،اللہ کسی بھی والدین کو اولاد کا دکھ نہ دے،ہمیں بھی پاکستان کےمسائل حل کرنےکےلیےذمہ داری لینی ہے، اشتیاق بیگ اوراختیاربیگ لوگوں کوملانےمیں ہمیشہ آگےرہتےہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگرہم وسائل کودرست طریقےسےاستعمال کرلیں توملک ٹھیک ہوسکتاہے،ان بچوں کی جب خواہش پوری ہوتی ہےتوان کےدل سےدعانکلتی ہے،پاکستان میں جہاں مسائل ہیں وہاں وسائل بھی موجودہیں۔

2 thoughts on “جن لوگوں کی موٹر سائیکل اور موبائل چوری ہوئے انہیں مفت دیں گے، گورنر سندھ

  1. ASSALAMUALAIKUM MERI BIKE 2023 22DECEMBER KO CHORI HOGYI THI MAINE FIR DHARG KARAYI MAGAR KOI RESPONSE NHI AYA MERI APSE DHARKHUWAZ HAI AGAR APSE KUCH MADAD HO PAYE TOH BARI MEHER BANI HOGI APKI

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!