کراچی میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU)/ سی آئی اے نے خفیہ اطلاعات پر دو مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث اشتہاری ملزم اور بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
حج 2025 کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ، پاکستانی وزیر مذہبی امور نگرانی پر مامور
پہلی کارروائی:
مین ماڑی پور روڈ نزد دعا ہوٹل، تھانہ کلری کی حدود میں چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مفرور ملزم عبدالعزیز ولد جنید حمید کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی۔
تفتیش کے دوران عبدالعزیز نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں میں ملوث رہا ہے۔
ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے اور وہ تھانہ کلری کے مقدمہ نمبر 55/2025 (دفعہ 384/385/386/34 R/w 7ATA) میں مفرور تھا، جبکہ مقدمہ نمبر 83/2025 (دفعہ 23(1)A تھانہ SIU) کے تحت بھی اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔
متعلقہ تھانوں کو فوری طور پر اطلاع دے دی گئی۔
دوسری کارروائی:
SIU/ سی آئی اے نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پاکستان ہوٹل بکرا پیڑی سے میمن گوٹھ جانے والے راستے پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران ملزم زمان شاہ ولد محمد علی کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1040 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ملک کے مختلف علاقوں سے منشیات منگوا کر کراچی میں سپلائی کرتا ہے۔
ملزم کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

