سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والا مسافر 1.6 کلوگرام آئس ہیروئن سمیت گرفتار

سیالکوٹ: 04 جون 2025 — ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے نقصان، پروازوں کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

تفصیلات کے مطابق، مسافر محمد شیراز نے منشیات کو نہایت مہارت سے ایک کارٹن میں رکھی کافی مشین کے اسٹیل کیبن میں چھپا رکھا تھا۔ تاہم اے ایس ایف کے مستعد عملے نے دورانِ چیکنگ مشتبہ سامان کی تفصیلی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں منشیات برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو برآمد شدہ آئس ہیروئن سمیت انسدادِ منشیات فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 06 04 at 12.31.38 PM WhatsApp Image 2025 06 04 at 12.31.39 PM WhatsApp Image 2025 06 04 at 12.31.39 PM 1

71 / 100 SEO Score

One thought on “سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والا مسافر 1.6 کلوگرام آئس ہیروئن سمیت گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!